وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت کا اجلاس ہوا جس میں افغانستان اور خطے کی صورت حال کے بارے میں مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کو افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور پاکستان کے مثبت کردار پر بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں پاکستان کی بارڈر مینجمنٹ سمیت مجموعی صورتحال پر غورکیا گیا۔
اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی بھی شریک ہوئے۔
Comments are closed.