بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اعلیٰ سطح کے رابطے، پی آئی اے اکاؤنٹس بحال ہونے کا امکان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے منجمد کیے گئے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے اکاؤنٹس دوبارہ بحال ہونے کا امکان ہے۔ 

اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے چیئرمین ایف بی آر اور سی ای او پی آئی اے سے فون پر فوری رابطہ کیا۔ 

ذرائع کے مطابق شوکت ترین کی ہدایت پر چیئرمین ایف بی آر اور چیف ایگزیکٹو پی آئی اے کی ملاقات ہوئی ہے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائنز کے تمام اکاؤنٹس آج رات تک بحال ہونے کا امکان ہے۔ 

خیال رہے کہ ایف بی آر نے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے۔ 

ایف بی آر ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے 2 سال سے ٹکٹ پر وصول فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی جمع نہیں کروائی، ایئر لائن نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 50 اعشاریہ 4 ارب ادا کرنے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں پی آئی اے کے 50 اکاؤنٹس منجمد کیے اور اس عمل سے 46 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکور کرلیے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا تھا کہ پی آئی اے کے اکاؤنٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.