سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے بار کی رائے پر استعفیٰ دیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں احسن بھون اور وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللّٰہ نے گفتگو کی۔
رانا ثناء اللّٰہ نے صاف الفاظ میں کہا کہ اعظم نذیر تارڑ بار کے لیڈر پہلے اور سیاست دان بعد میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے بار کے ساتھ کھڑے ہونے کو ترجیح دی ہے، انہوں نے جو فیصلہ کیا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں۔
اس پر احسن بھون نے وزیر داخلہ کے بیان کی تصدیق کی اور کہا کہ اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ بار کے موقف کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی سنیارٹی کے اصول کے تحت ہونی چاہیے، یہی ہمارا پرنسپل اسٹینڈ ہے مگر حکومت کا موقف مختلف تھا۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے ہماری رائے کا احترام کیا اور اپنی وزارت کی قربانی دے دی۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر استعفیٰ دیا تھا۔
Comments are closed.