ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

اعظم سواتی کے الزامات، پی ٹی آئی سینیٹرز کا اجلاس طلب

سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس میں الزامات کے معاملے پر سینیٹ میں تحریک انصاف کے اراکین کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

تحریک انصاف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی جانب سے طلب کیا گیا۔

پارٹی سینیٹرز کو تمام سرگرمیاں ترک کر کے فوری اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں سینیٹر اعظم سواتی کے معاملے پر حکمت عملی طے کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.