منگل 22رجب المرجب 1444ھ14؍فروری 2023ء

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی درخواست، اسپیشل پراسیکیوٹر کی مہلت کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کی ایف آئی اے کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نےسماعت کی۔

دورانِ سماعت اعظم سواتی عدالتِ عالیہ میں پیش ہوئے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی نے دوبارہ اداروں سے متعلق متنازع گفتگو کی ہے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر نے متنازع گفتگو کے ٹرانسکرپٹ کا کچھ حصہ عدالت میں پڑھ کر سنایا۔

عدالت نے اسپیشل پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ ٹرائل کس اسٹیج پر ہے؟

اسپیشل پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی پر ابھی چارج فریم ہونا ہے، وہ ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوگئے۔

عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ اس طرف ابھی نہ جائیں، ٹرائل جلد مکمل کرانے پر فوکس کریں۔

اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے استدعا کی کہ مختصر سی تاریخ دے دیں، ٹرائل سے متعلق عدالت کو آگاہ کروں گا۔

عدالت نے اعظم سواتی کے ٹرائل سے متعلق اسپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی کی مہلت کی استدعا منظور کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.