جمعہ8؍ربیع الثانی 1444ھ 4؍نومبر 2022ء

اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس میں ضمانت منسوخی کی وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کل (جمعرات) ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اعظم سواتی کی ضمانت منسوخی کے لیے وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔

وفاقی نے مدعی مقدمہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے تکنیکی افسر انیس الرحمان کے ذریعے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے اختیارات سے تجاوز کر کے اعظم سواتی کوضمانت دی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسپیشل جج سینٹرل نے پیکا 2016 کے علاوہ دیگر دفعات میں بھی ضمانت دے دی۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ اسپیشل جج سینٹرل کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے کر ضمانت کا حکم واپس لیا جائے۔

اعظم سواتی کیس میں پراسیکیوٹر راجا رضوان عباسی کے ذریعے درخواست دائر کی گئی، جس میں سینیٹر اعظم سواتی کو فریق بنایا گیا ہے، ان کی 10 روز قبل اسپیشل کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.