پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ کے کچلاک پولیس اسٹیشن میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ شہری عزیز الرحمٰن نے درج کرایا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعظم سواتی نے راولپنڈی میں تقریر اور ٹوئٹر پر پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کی۔
مدعیٓ مقدمہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے خلاف لوگوں کو اکسانے پر اعظم سواتی کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد کی ایف ایٹ کچہری میں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے روبرو پیش کیا گیا۔
اس موقع پر ایف آئی اے نے عدالت سے اعظم سواتی کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
Comments are closed.