ہفتہ15؍جمادی الاول 1444ھ10؍دسمبر 2022ء

اعظم سواتی پر مقدمات کالعدم کرنے کی درخواست، سندھ حکومت و دیگر کو نوٹسز جاری

سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی پر درج مقدمات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیے۔

دورانِ سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے استفسار کیا کہ جن کے خلاف مقدمات درج ہیں وہ کہاں ہیں؟

درخواست گزار کے وکیل انور منصور نے عدالت کو بتایا کہ اعظم سواتی گرفتار ہیں، جنہیں کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے، پورے ملک میں ایک ہی ایشو پر ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔

پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟

انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ یہ مقدمات سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہیں، 5 مقدمات کراچی اور 1 مقدمہ قمبر میں درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے سندھ حکومت، پراسیکیوٹر جنرل، آئی جی سندھ کو نوٹسز جاری کر دیے جبکہ متعلقہ ایس ایس پیز سے درج مقدمات سے متعلق 22 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.