پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ این آر او ٹو کے بارے میں ٹوئٹ کرنے پر اعظم سواتی پر حراست کے دوران تشدد ملکی تاریخ کا ایک اور شرمناک واقعہ ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ کیا تشدد اور دھمکیاں دے کر کوئی کسی سے کسی شخص یا ادارے کی عزت کرواسکتا ہے؟
عمران خان نے کہا کہ قرآن ہمیں بتاتا ہے کہ عزت اور ذلت صرف اللّٰہ کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کے اربوں روپے چرانے والے مجرموں کو احتساب سے بچنے اور اقتدار میں آنے کا موقع دینے والوں کیلئے ذلت ہے۔
Comments are closed.