ہفتہ9؍ربیع الثانی 1444ھ 5؍نومبر 2022ء

اعظم سواتی والا واقعہ نامناسب، ناقابل قبول ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر مملکت سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ نامناسب اور ناقابل قبول ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ اعظم سواتی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا ہی سلوک ہمارے دوست اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ساتھ بھی کیا گیا تھا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کو بھی وڈیو کے ذریعے بلیک میل کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت نے جاوید اقبال کو بلیک میل کر کے اپنے نیب کیس ختم کرائے۔

مصدق ملک نے یہ بھی کہا کہ اعظم سواتی کا انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے مریم نواز کے بارے میں جو الفاظ استعمال کیے، وہ یاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نہ چادر کا تقدس، نہ چار دیواری کا تحفظ، اس طرح کا ماحول قابل قبول نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.