سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے سائفر سے متعلق بیان حلفی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل کا ردعمل سامنے آ گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کبھی سائفر جھوٹا ہو جاتا ہے، کبھی کچھ ہو جاتا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا انہوں نے سائفر پر مختلف بیانات دیے ہیں۔ ان کے بیانیے سے معلوم ہوا کہ سائفر کو تسلیم کیاجا رہا ہے۔ سائفر کابینہ کے سامنے لایا گیا، اس کو منٹس میں شامل کیا گیا۔
شیر افضل مروت کے مطابق غیرملکی سفیر نے بھی سائفر کی تصدیق کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائفر قومی اسمبلی میں لایا گیا اور کاپی چیف جسٹس کو بھیجی گئی۔ ڈونلڈ لو نے جنرل باجوہ کے لیے پیغام بھیجا کہ پی ٹی آئی حکومت کو چلتا کریں۔
انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے بیان میں ملبہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ کیا اسسٹنٹ کمشنر کےلیے اعظم خان کا بیان لینا مناسب تھا؟۔ کیا اسسٹنٹ کمشنر کو معلوم نہیں کہ اعظم خان گمشدہ ہے۔
Comments are closed.