سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان 9 جون سے لا پتا تھے، ان کی گمشدگی سے متعلق فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ کوہسار میں 16 جون کو اعظم خان کی گمشدگی سے متعلق ایف آئی آر درج کی گئی تھی، اعظم خان کی درخواست پر آج تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر منسوخ کر دی گئی۔
اعظم خان نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا وہ اپنی مرضی سے ایک دوست کے گھر میں موجود تھے، اعظم خان نے آج رضا کارانہ طور پر مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم خان نے 164 کا بیان مجسٹریٹ درجہ اول انڈسٹریل ایریا اویس ارشاد بھٹی کو ریکارڈ کروایا۔
Comments are closed.