پاکستان کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کا کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں پرکشش معاہدہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 24 سالہ اعظم خان کو سی پی ایل 2023 کیلئے گیانا ایمیزون واریئرز نے سائن کرلیا۔ نوجوان وکٹ کیپر بیٹر کو گیانا کی جانب سے کھیلنے کے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالرز ملیں گے جو اس سال کسی بھی پاکستانی کو اس لیگ میں ملنے والی سب سے زیادہ معاوضہ ہے۔
پاکستانی کرنسی میں یہ رقم تین کروڑ 43 لاکھ روپے بنتی ہے۔ اعظم خان اس قبل سی پی ایل میں بارباڈوس رائلز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
سی پی ایل 2023 کا ایڈیشن 16 اگست سے 24 ستمبر تک ہوگا۔
Comments are closed.