پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں روٹی گینگ سے دور رہنے کی کوشش کروں گا، اگر گینگ خود چل کر آیا تو اسے موسٹ ویلکم کہوں گا۔
جیونیوز سے گفتگو میں اعظم خان نے کہا کہ جب اسلام آباد یونائٹیڈ میں نام آیا تو دوستوں سے کہا کہ اب میں ’آفیشلی برگر‘ ہوگیا ہوں۔
وکٹ کیپر بیٹر نے کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے خود مانگا، جس پر میں بہت خوش ہوں اور اضافی پریشر سے آزاد ہوں، ذاتی ہدف بس اتنا ہے کہ ٹیم کے لئے اپنا بہتر دوں۔
اعظم خان نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں والد کوچ تھے، جس کی وجہ سے لوگ پرچی کا طعنہ دیتے تھے، پہلے پی ایس ایل میں کوئی رکھنے کو تیار نہ تھا، اس بار ہر ٹیم کھیلنے کا کہہ رہی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اچھا موقع ہے، بطور وکٹ کیپر بیٹر کھیلوں گا، کیریئر کی اونچ نیچ نے مجھے اور بھی مضبوط بنادیا ہے۔
وکٹ کیپر بیٹر نے یہ بھی کہا کہ آصف علی، حسن علی اور شاداب خان سے ہمیشہ اچھی دوستی رہی ہے، اسلا م آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے فٹنس کے لیے مدد کی، کوشش کروں گا، ان سے سیکھوں۔
انہوں نے کہاکہ دو سال کے دوران مجھ میں کافی فرق آیا، بہتر کرنے کےلئے محنت کی ہے، ورلڈ کپ اسکواڈ میں سلیکٹ ہوکر ڈراپ ہونا مایوس کن تھا۔
اعظم خان نے کہا کہ حال میں رہتا ہوں، مستقبل کا پریشر نہیں لیتا، پاکستان ٹیم میں کم بیک ہدف ہے مگر اسکا پریشر نہیں لے رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے والد معین خان ہمیشہ مجھے ٹف ٹائم دیتے ہیں، اب میں اُن کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بھی ٹف ٹائم دوں گا۔
Comments are closed.