جمعہ13؍جمادی الثانی 1444ھ6؍جنوری 2023ء

اعظم خان کا سرفراز کو منفرد انداز میں خراج تحسین

کرکٹر اعظم خان نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پرانی ویڈیو شیئر کردی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ بھی ڈرا ہوگیا، میچ کی آخری اننگز میں سرفراز احمد نے شاندار سنچری بنائی۔

شاندار بیٹنگ پر سرفراز احمد کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا، زبردست پرفارمنس پر سرفراز احمد کی تعریفوں کا تانتا بندھ گیا۔

اعظم خان نے سرفراز احمد کو انوکھے انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کے ساتھ گانا گانے کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اعظم خان سرفراز کے ساتھ گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.