منگل 14؍شعبان المعظم 1444ھ7؍مارچ 2023ء

اعظم خان نے اپنے اور شاداب سے متعلق مداحوں سے سوال پوچھ لیا؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان نے تصویر میں کپتان شاداب خان اور اپنے انداز سے متعلق مداحوں سے سوال پوچھ لیا۔

اعظم خان نے اسلام آباد میں یادگار پاکستان پر شاداب خان کی طرح اسٹائلش انداز میں تصویر بنوا کر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے وکٹ کیپر اعظم خان نے اپنے اکاؤنٹ سے شاداب خان اور اپنی تصویر اپ لوڈ کرنے کے بعد مداحوں سے سوال کیا کہ ’دونوں میں سے کس نے بہتر انداز اپنایا ہے؟ ووٹنگ جاری ہے۔

اعظم خان کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، بیشتر مداح اعظم خان کے انداز کو ہی پسند کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.