پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ اعداد و شمار دیوالیہ ہونے سے بھی آگے کھڑے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ کیا یہ کوئی حیرت انگیز بات ہے کہ معیشت کہاں کھڑی ہے، آج عالمی اداروں کو آپ کی حکومت پر اعتماد نہیں رہا، کیا یہ پی ٹی آئی کا قصور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہاتھ باندھ کر ہم کہتے ہیں کہ استعفیٰ دے دیں گھر چلے جائیں، ملک کو ایک نئے مینڈیٹ کی ضرورت ہے، ہراساں کرنے، آڈیو اور ویڈیو لیک کرنے سے ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس وقت ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا، آئی ایم ایف پروگرام کا کیا بنا کسی کو کچھ پتہ نہیں؟ ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے؟ پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ برآمدات آپ کی تباہ ہو چکی ہیں، یہ تمغے پی ڈی ایم حکومت کو جاتے ہیں، بین الاقوامی اداروں نے ریٹنگ سی اے اے 3 کی ہے، آج دوبارہ ہماری معیشت تباہ ہو گئی ہے، 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی، بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات 2 ارب ڈالر سے نیچے چلی گئی ہیں۔
حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے بہت محنت کی گئی، نیب کے آفتاب سلطان پر دباؤ ڈالا گیا، سننے میں آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو گا، وزیرِ اعظم سامنے آ کر اس بات کی وضاحت کریں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے، جو پچھلے 11ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا۔
سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی جعلی کیسز کرانے کے لیے پولیس کو استعمال کیا گیا، پولیس والے خود شرمندہ ہیں کہ کس طرح کے کام ہم سے کرائے جا رہے ہیں، جعلی کیس بنائے گئے، 80 سال کے لوگوں کو پکڑا گیا، عدلیہ میں تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Comments are closed.