مسلم لیگ (ض) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی ہے۔
مسلم لیگ ضیاء اور پی ٹی آئی کے درمیان چشتیاں بہاولنگر میں پنجاب اسمبلی کی نشست پر انتخابی معاہدہ ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق ملک مظفر دونوں جماعتوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے، ض لیگ کے امیدوار کاشف ثناء نے پارٹی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کردی۔
دوران ملاقات اعجاز الحق نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کی بھرپور حمایت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں اور موجودہ حکومت ملک میں اسے مہنگا کر رہی ہے۔
اعجاز الحق نے یہ بھی کہا کہ تمام بحرانوں کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، جلد الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تو خدانخواستہ حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں۔
Comments are closed.