منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

اعجاز الحق سمیت 24 افراد کیخلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق سمیت 24 افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اعجاز الحق جو وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں، کی گرفتاری کےلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بہاولپور سرکل ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق اعجاز الحق سمیت 24 ملزمان پر ایک ارب 80 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں اعجاز الحق اور اُن کے دیگر 23 ساتھیوں پر مقدمہ رواں برس 17 جون کو درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.