جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اعجازالحق کا قومی یکجہتی الائنس کے نام سے اتحاد بنانے کا اعلان

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ اعجاز الحق نے الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر قومی یکجہتی الائنس کے نام سے اتحاد بنانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعجازالحق نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)، جمیعت علماء اسلام (س) اور تحریک لبیک سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطے میں ہیں۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر، سابق وفاقی مشیر امین اسلم سمیت دیگر رہنما بھی اعجازالحق کے ساتھ موجود تھے۔

اعجاز الحق کا کہنا تھا 20 سے 25 آزاد امیدواروں اور چھوٹی جماعتوں کے ساتھ مل کر اتحاد بنانے پر مشاورت ہوئی ہے، ملک کو اتحاد کی سیاست کی ضرورت ہے اس لیے قومی یکجہتی الائنس بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ انتخابات 8 فروری کو لازمی ہوں گے، اگر ایک نشان ملنا ممکن ہوا تو الیکشن کمیشن سے اس کے حصول کی کوشش کریں گے۔

اعجازالحق نے کہا کہ کچھ لوگ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کچھ  مسلم لیگ (ن) میں نہیں جانا چاہتے، ایسے لوگوں کےلیے ہمارا پلیٹ فارم حاضر ہے۔

مسلم لیگ ضیا کے سربراہ نے کہا کہ بلوچستان، کے پی کے اور اٹک سے لے کر رحیم یار خان تک لوگ ہمارے ساتھ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.