وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل قومی اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کیا ہے؟ اعداد و شمار سامنے آگئے۔
پارٹی پوزیشن کے مطابق حکومتی اتحاد کے پاس 180 نشستیں ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس 160 سیٹیں ہیں۔
قومی اسمبلی میں کل نشستوں کی تعداد 342 ہے، این اے 75 ڈسکہ پر ضمنی الیکشن دوبارہ ہونا ہے، یہ نشست فی الحال خالی ہے۔
وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپنی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ جمع کرواچکے ہیں۔
قومی اسمبلی کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف ہے، جس کے پاس 156 سیٹیں ہیں اور اُسے اتحادی جماعتوں متحدہ قومی موومنت 7، ق لیگ 5، جی ڈی اے 3، عوامی مسلم لیگ1، بلوچستان عوامی پارٹی 5 اور جمہوری وطن پارٹی کی 1 نشست کی حمایت حاصل ہے۔
دو آزاد امیدوار اسلم بھوتانی اور میر علی نواز شاہ بھی حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں، یوں وزیراعظم عمران خان کے پاس 180 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن بنچز پر موجود مسلم لیگ ن کے پاس 83، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس 55، ایم ایم اے کے پاس 15، اے این پی کے پاس 1 نشست ہے، بی این پی کے 4 اور دو آزاد امیدوار علی وزیر اور محسن داوڑ بھی اپوزیشن نشستوں پر موجود ہیں، اس طرح اپوزیشن بنچز پر موجود ارکان کی تعداد 160 ہے۔
دوسری طرف اپوزیشن اتحاد نے کل کے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔
Comments are closed.