پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو نواز شریف سے احتیاط کا مشورہ دے دیا۔
لاہور میں ندیم افضل چن کی رہائش گاہ پر ظہرانے میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ میری رائے ہے کہ نواز شریف سے احتیاط کرنی چاہیے۔
صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو عمران خان جاتے نظر آ رہے ہیں؟
صحافی کے سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نہیں ہوں گے تو کوئی دوسرا ہو گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کا جذبہ دیکھیں گے تو آپ کو خود اندازہ ہو جائے گا کہ اگلی حکومت عوام کی ہو گی۔
Comments are closed.