عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان کا کہنا ہے کہ معزز ججوں پر اعتراضات کے بعد اخلاقی طور پر انہیں بینچ سے الگ ہونا چاہیے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ واقعی انصاف پر مبنی فیصلے دینا چاہتی ہے تو بینچ تبدیل کریں یا فل کورٹ بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ ایک جج کی مبینہ آڈیو کا اپنے ادارے نے بھی نوٹس نہیں لیا۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ موجودہ حالات میں تاثر ہے کہ عدلیہ مخصوص فریق کے ساتھ کھڑی ہے، یہ تاثر ختم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بینچ کا حصہ نہ بنانا حیران کن ہے۔
Comments are closed.