جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اظہر علی کو پی سی بی میں اہم ذمے داری ملنے کا امکان

ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔

پی سی بی سابق کپتان کو لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کا ڈائریکٹر بنانے پر غور کر رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں مسئلہ بیٹنگ کا نہیں، بولنگ کا ہے، ٹیسٹ میچ اُسے ہرانے کےلیے میچ میں 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا ضروری ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے لیے اشتہار جاری کیا تھا۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اس عہدے کے لیے اظہر علی سے بات چیت جاری ہے اور معاملات کافی حد تک طے پاچکے ہیں۔

اظہر علی کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ڈائریکٹر بنانے کے معاملے پر اس ماہ کے آخر میں حتمی اعلان کردیا جائے گا اور سابق کپتان اگلے ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

اظہر علی پاکستان کی جانب سے 97 ٹیسٹ اور 53 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔

ڈائریکٹر اکیڈمیز کیلئے پی سی بی نے ڈائریکٹر اکیڈمیز کیلئے کم از کم 25 ٹیسٹ میچز کے تجربے کی شرط رکھی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.