بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اظہر علی کا وورسٹر شائر کاونٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کرکٹر اظہر علی کا ورسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب سے دوبارہ معاہدہ ہو گیا۔

کاؤنٹی کرکٹ کلب نے تصدیق کی ہے کہ اظہر علی 2023ء میں بھی وورسٹر شائر کی جانب سے کاؤنٹی کرکٹ کھیلیں گے۔

کلب نے کرکٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اظہر علی کی کارکردگی اچھی رہی ہے اگلےسیزن میں بھی اوورسیز پلئیر ہوں گے۔

اظہر علی نے رواں برس کاؤنٹی کرکٹ چیمپئین شپ کے آٹھ میچز میں 607 رنز بنائے۔

اُنہوں نے رائل لندن کپ میں نارتھنٹس کے خلاف 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس حوالے سے اظہر علی کا کہنا ہے کہ ورسیسٹر شائر کا حصّہ بننا میرے لیے ایک خوشگوار تجربہ رہا اور مجھے اگلے سال بھی اسی کلب کے لیے کھیلنے پر خوشی ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس اسکواڈ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور مجھے اپنے علم اور تجربے کو دوسرے لوگوں تک پہنچنے پر خوشی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر اظہر علی نے رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے اس سال چیمپئن شپ میں بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور وہ آسانی سے مزید 2 یا 3 میچز میں کامیابی حاصل کر سکتی تھی، اور مجھے امید ہے کہ میں ٹیم کو اگلے سال کا آغاز کرنے میں مدد کر سکتا ہوں۔

اظہر علی نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایڈم ہوز اور میتھیو وائٹ کا انتخاب کر کے اگلے سیزن کو ٹیم کے لیے پہلے ہی مضبوط کر لیا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ کلب کا مستقبل بہت روشن ہے۔

یاد رہے کہ اظہر علی کا ورسٹر شائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کی جانب سے رواں برس ڈیبیو سیزن تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.