قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی گراؤنڈ کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب ہوگئے۔
اظہر علی کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ٹوئٹر پر اظہر کو اُن کے آفیشل اکاؤنٹ سے 2 ملین یعنی 20 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی بھی سوشل میڈیا پر مقبول ترین قومی کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل آل راؤنڈر عماد وسیم اور کپتان بابر اعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 ملین ہوئی تھی۔
ٹوئٹر فالوورز میں اضافے کے بعد اظہر علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
اظہر علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’الحمداللّٰہ! اب ہم 2 ملین فیملی ہیں۔‘
اُنہوں نے شائقینِ کرکٹ سے اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئے لکھا کہ ’بنگلادیش کے دورے کے بعد سوال و جواب کا ایک سیشن ہوجائے؟‘
اظہر علی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک نظر ڈالیں تو انہوں نے خود صرف 191 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔
قومی کرکٹر نے مارچ سال 2014 میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
اس کے علاوہ اظہر علی نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ سے دو ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں۔
Comments are closed.