یونان سے اٹلی جانے والے اطالوی جہاز میں آگ لگنے کے 2 روز بعد جہاز کا ایک مسافر زندہ مل گیا جبکہ 11 مسافر تاحال لاپتہ ہیں۔
یونانی حکام کے مطابق جہاز میں آگ لگنے کے بعد لاپتہ ہونے والا ایک مسافر زندہ ملا ہے۔
زندہ بچ جانے والا مسافر جہاز کے کنارے پر موجود تھا، اس نے امدادی اہلکاروں سے رابطہ کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کے 11 مسافر ابھی تک نہیں ملے ہیں، جہاز پر 241 مسافر اور عملے کے 51 افراد موجود تھے۔
واضح رہے کہ جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ جمعے کے روز پیش آیا تھا، امدادی کارروائیوں کے دوران 280 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
Comments are closed.