وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا۔
خیال رہے کہ آج آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان ٹیم کا کیوی ٹیم سے مقابلہ ہے۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو اصل غصہ تو نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو ویسے ہی راستے میں آگیا۔
دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کی پیشگوئی کردی۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ان شاءاللّٰہ پاکستان سرخرو ہوگا، آج کا میچ بھی ہم جیتیں گے۔
Comments are closed.