چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کو نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل ہی تبدیلی نظر آگئی۔
انہوں نے ٹوئٹر پر جاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اصل تبدیلی تو اب آ رہی ہے، اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے ، روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
ریحام نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو آج پہلا دن ہے، ابھی تو نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی نہیں ہوا اور اتنی بہتری ۔
انہوں نے لکھا کہ معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ حکومت اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی آج نئے وزیراعظم کا انتخاب کرے گی، نئے وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
عمران خان کی برطرفی کے بعد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے نئے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب آج رات 8 بجے ہوگی۔
Comments are closed.