قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین و وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ اصغر افغان نے افغانستان کی ٹیم کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
محمد رضوان نے افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان کے آخری میچ کے وہ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے جس میں ٹیم کی جانب سے اُنہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
قومی کرکٹر نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’اصغر افغان درحقیقت ان چند کرکٹرز میں سے ایک ہیں جنہوں نے افغانستان کی ٹیم کے لیے کلیدی کردار ادا کیا۔’
اُنہوں نے کہا کہ ’اصغر افغان نے محمد نبی، نوروز منگل اور دیگر افغان کرکٹرز کے ساتھ مل کر اپنے ملک میں کرکٹ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔‘
آخر میں محمد رضوان نے اصغر افغان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ اصغر افغان نے گزشتہ روز کھیلے جانے والے اپنے کیرئیر کے آخری انٹرنیشل میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا کیونکہ پاکستان سے ہارنے پر بہت زیادہ تکلیف ہوئی۔
Comments are closed.