وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قیمتوں پر قابو پانے کےلیے موثر اقدامات کر رہے ہیں۔
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ کسی کو بھی عام آدمی کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گےاور گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائےگی۔
اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد بھی دی ہے۔
انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہتر کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ کے ہر میچ میں کھلاڑی قوم کی امیدوں پر پورا اترے ہیں۔
Comments are closed.