بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اشیاء خورونوش کی قیمتیں بڑھنے سے عوام پریشان

کھانے پینے کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں سے عوام پریشان ہیں، غریب دِہاڑی دار اور تنخواہ دار ملازم کا گزارہ مشکل ہوگیا، شہریوں نے قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران برانڈڈ گھی فی کلو 28 روپے اور کوکنگ آئل فی لیٹر 37 روپے تک مہنگا ہوا۔

شوکت ترین نے کہا کہ بجٹ میں بہت سی چیزیں اوور بجٹ کی گئی ہیں، 43ملین نئے ٹیکس پیئر کا ڈیٹا میں چھوڑ کر آیا ہوں، میرے خیال میں آئی ایم ایف میں ان کو مشکل ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دالیں، نمک، بیف، مٹن، چینی، پیاز اور دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی پچاس کلو کی بوری کی قیمت گیارہ سو روپے تک پہنچ گئی۔ تین ماہ میں سیمنٹ کی ایک بوری کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.