متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے سابق افغان صدر اشرف غنی کی اہل خانہ کے ساتھ ابوظبی میں موجودگی کی تصدیق کی ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے اشرف غنی اور اہلخانہ کے ابوظبی میں موجودگی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
اماراتی وزارت خارجہ نے انسانی بنیادوں پر اشرف غنی کی یو اے ای آمد کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس سے قبل تاجکستان میں افغان سفارت خانے نے انٹر پول سے سابق افغان صدر اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تاجکستان میں افغان سفارت خانے نےانٹر پول سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اشرف غنی، حمد اللّٰہ محب اور فضل محمود فضلی کو افغانستان کا قومی خزانہ چرانے کے الزام میں گرفتار کرے۔
Comments are closed.