صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اس کو کہتے ہیں مکافات عمل، دوسروں کو کرپٹ کہنے والا آج خود باضابطہ بدعنوان ثابت ہو گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم سیاستدانوں کی نااہلی کو اچھا نہیں سمجھتے لیکن سیاسی مخالفین کو نااہل کرنے کی سازش کرتے کرتے آج عمران خود نااہل ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کو کرپٹ کہنے والا آج خود باضابطہ بدعنوان ثابت ہوا گیا ہے اس کو کہتے ہیں مکافات عمل جس کا شکار آج عمران خود ہوا۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اب نہ صرف بٹ چکی بلکہ اس کے جعلی دانشور دوسری پارٹیوں سے جلد رجوع کرینگے۔
انہوں نے شہباز گل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی میڈیا سے گفتگو سے ظاہر ہو رہا ہے کہ اس کا سافٹ ایئر اپڈیٹ ہونا باقی ہے۔
Comments are closed.