asain women woman dating site kizzle ran chat kenyancupid.com login bagoong isda in english san antonio naked women online dating overseas

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس وقت پاکستان کے ساتھ گفتگو کا محور افغانستان کی صورتحال ہے، یورپی یونین

یورپین یونین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون کی بنیاد پر معمول کی گفتگو جاری رہتی ہے، لیکن اس وقت اس کے ساتھ گفتگو کا محور افغانستان اور وہاں سے پاکستان سمیت ہمسایہ ممالک میں افغان مہاجرین کی آمد کے ممکنہ مسائل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار یورپین خارجہ امور کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ ان سے جنگ اور جیو کی جانب سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان کے اس بحران میں یورپین شہریوں، یورپین اسٹاف اور آئی ایم ایف سمیت دیگر اداروں سے متعلق افراد کو افغانستان سے انخلاء میں بہت مدد کی ہے۔

کیا اس کے جواب میں ایف اے ٹی ایف، پی آئی اے پر یورپ میں پابندی اور جی ایس پی پلس کے خاتمے کے خدشات کو دور کرنے کے حوالے سے کوئی جوابی خیر سگالی کے اقدامات زیر غور ہیں؟۔

اس پر یورپین خارجہ امور کے ترجمان نے کہا  کہ بہت ممکن ہے ان موضوعات پر گفتگو جاری ہو، لیکن اس وقت افغانستان کا بحران اور تازہ ترین صورتحال اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے پاکستان اور دیگر پڑوسی ممالک پر پڑنے والے اثرات یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان گفتگو کا اصل موضوع ہیں۔

اس کے علاوہ یورپ کی پالیسی ہے کہ وہ باہمی مفاد کے ہر موضوع پر شراکت دار ممالک سے گفتگو جاری رکھتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.