سوشل میڈیا سائٹس پر اس وقت ایک کمسن بچے کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
پاکستان میں سیلابی صورتحال کے سبب پوری قوم ایک ہو گئی ہے اور متحد ہو کر سیلاب زدگان کے لیے امداد اکٹھی کر کے متاثرین تک پہنچا رہی ہے۔
اس امدادی مہم میں شوبز انڈسٹری کے ستارے، سیاستدان، امدادی تنظیموں سمیت ہر امیر و غریب فرد اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈال رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک اپنی مثال آپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جوتے پالش کرنے والا سخی دل بچہ سیلاب زدگان کے لیے ایک کیمپ میں رکھے گئے چندہ باکس میں پیسے ڈال رہا ہے۔
امدادی تنظیم کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں بتایا گیا ہے کہ جوتے پالش کرنے والا یہ ننھا سا بچہ مسلسل پانچ روز سے ریلیف کیمپ میں سیلاب زدگان کے لیے پیسے جمع کروا رہا ہے۔
امدادی تنظیم کے ٹوئٹ کے مطابق پرسوں اس بچے کے پاس پیسے نہیں تھے تو پہلے بچے نے جوتے پالش کیے اور 60 روپے کما کر 30 روپے عطیہ کر دیے۔
Comments are closed.