دودھ اور کسٹرڈ والی سویوں سے اگر آپ اُکتا گئے ہیں تو اس عید پر بنائیں مذیدار باریک سویوں کا زردہ مولڈ جو مہمانوں اور گھر والوں کو آپ کی واہ واہ کرنے پر مجبور کر دے گا۔
باریک سویوں کا زردہ مولڈ بنانے کے لیے درکار اجزاء:
سویاں:(باریک) ایک پیکٹ
گھی: چار کھانے کے چمچ
الائچی پاوڈر: آدھا چائے کا چمچ
کریم: ایک پیکٹ
دودھ: ایک کپ
چینی; ایک کپ
زرد رنگ: حسبِ ضرورت
پستہ، بادام، کشمش, گارنشنگ کے لیے
کیوڑہ:ایک کھانے کا چمچ
باریک سویوں کا زردہ مولڈ بنانے کی ترکیب:
سوس پین میں گھی گرم کر کے سویاں فرائی کرلیں۔
اب اس میں چینی، زرد رنگ، دودھ، الاائچی پاؤڈر ، پستہ، بادام، کشمش اور کریم ڈال کر مکس کر کے مکس کر لیں۔
اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر سویوں کو ہلکی آنچ پر پکائیں اور دھیان سے چمچ چلاتے رہیں۔
آخر میں کیوڑہ ڈالیں اور کسی پین یا مولڈ میں سیٹ کر دیں۔
تھوری دیر بعد سرونگ پلیٹ میں ڈال لیں اور گارنش کر کے پیش کریں۔
Comments are closed.