بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس طرح ملک نہیں چل سکتا: شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے عوام کا زندہ رہنا محال ہو گیا ہے، اس طرح ملک نہیں چل سکتا، حکومت کا جانا ہی عوام کے لیے ریلیف بن چکا ہے۔

جاری کیئے گئے بیان میں مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے نالائقی، نااہلی اور کرپشن کی ہر حد پار کر دی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے سے زائد اضافہ مہنگائی میں اضافہ کرے گا، آئی ایم ایف کے حکم پر حکومت پٹرولیم لیوی بڑھا کر مہنگائی میں مزید اضافہ کرنے والی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی بجلی کی قیمتیں بڑھانے کی شرط کے سامنے ڈھیر ہو چکی ہے، حکومت نے عوام کو مہنگائی کا پیکیج دیا ہے، قوم پوچھ رہی ہے کہ یہ اچھے دن لائے ہیں؟

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ حکومت کا ظالمانہ اور غریب کش قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس اور قیمتیں کم کی گئیں جبکہ پاکستان میں بڑھ گئیں، سری لنکا اور بنگلا دیش میں ڈیزل کی قیمت پاکستان سے کم ہے۔

صدر مسلم لیگ نون نے کہا کہ عوام کی جیبیں خالی کرنے سے ملک اور معیشت چل سکتی ہے، نہ غریب کا گھر، عوام اب صرف اس حکومت سے نجات کی دعائیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نا اہلی پر سرکاری افسران بدلے جا رہے ہیں، حکومت ’مرض بڑھتا گیا، جوں جوں دوا کی‘ کی تصویر بن چکی ہے، عمران نیازی عوام پر ظلم کی علامت بن چکے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی عوام کی خوشیوں کے قاتل بن چکے ہیں، 3 سال میں حکومت ملک کو راشن کارڈ پر لے آئی ہے، عوام پر مہنگائی کا کلہاڑا برسا کر عمران نیازی کہتے ہیں کہ مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے؟

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے وکیل امجد پرویز کو ڈینگی ہوگیا، شہباز شریف کی درخواست پر احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ریفرنسز پر سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔

انہوں نے کہا کہ 3 سال میں خوردنی تیل کی قیمت میں 130 فیصد کا ظالمانہ اضافہ ہو چکا ہے، خوردنی تیل کی قیمت کا 160 سے 369 روپے پر پہنچنا ظلم اور ناانصافی کی انتہا ہے۔

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے کہا کہ ریلیف پیکیج کے اعلان کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان آ چکا ہے، روٹی 12 روپے کی جبکہ سادہ نان 15 روپے کا ہونا قیامت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ ثبوت ہے کہ اس حکومت کو غریب کا احساس نہیں ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ملک اور عوام کی نجات اسی میں ہے کہ عمران نیازی مزید تباہی کے بجائے گھر جائیں، ثابت ہوا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی تقریروں اور الزامات سے ختم نہیں ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.