پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس شخص کو لانچ نہیں کیا جاتا تو پاکستان کی جگ ہنسائی نہ ہوتی، اداروں سے اس شخص کی سہولت کاری نہیں ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
راولا کوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ 25-2024 میں 2017 والا پاکستان بن سکتا ہے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تین چیفس اکٹھے ہوجائیں تو عالمی سازشوں کی پاکستان کے اندر سے ہونے والی سہولت کاری کا خاتمہ ہوجائے گا، آج بھی کہتے ہیں آئین و قانون کی پاسداری ہو، پاناما کیس میں نواز شریف کو سزا دی گئی، 400 سے زائد لوگوں کو پوچھا تک نہیں۔
جاوید لطیف نے کہا کہ دفاعی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے، اربوں روپے کی کرپشن پر پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے بجائے ریمانڈ دینے کے اس کو بری کردیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم پوچھ رہی ہے کہ پاناما معاملے میں صرف نواز شریف کو سزا کیوں دی؟ پاناما پیپرز پر دیگر 400 لوگوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی، الیکشن وقت پر ہوں گے، نواز شریف الیکشن سے پہلے پاکستان آئیں گے۔
Comments are closed.