اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

اس سال معمول سے زائد سردی پڑنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے اس سال پاکستان میں معمول سے زائد سردی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی کی لہر آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ موسم سرما میں پاکستان میں معمول سے زیادہ بارش، برف باری اور ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں سردی کی آمد ہوگئی ہے، سردیوں کے موسم کو بڑی تعداد میں لوگ پسند کرتے ہیں کیونکہ اس موسم کے کھانے، اس کی دھوپ اور لمبی راتیں، گرم کپڑے ہر چیز اپنی جگہ ایک الگ ہی مزہ دیتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار نے یورپ، روس اور پورے مشرق وسطیٰ میں بھی معمول سے زائد بارشوں اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.