پیر19؍رمضان المبارک 1444ھ10؍اپریل 2023ء

اس سال درخواست دینے والےتمام افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔

وزارتِ خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ ای سی سی نے رواں سال کے حج انتظامات کی منظوری دے دی ہے۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حج انتظامات کے لیے 16 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اس سال حج کے لیے درخواست دینے والےتما م افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

اعلامیے میں وزارتِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سال 72 ہزار 869 افراد حج ادا کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.