queen without a crown why do we worry about what others think emo dating site south korean girl names nguyen hong good thai girl dating online dating yahoo jessica27

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسی طرح سب کو متاثر کرتے رہیں: بابر اعظم کا حیدر علی کو پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوکیو پیرالمپکس کی تاریخ میں پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے حیدر علی کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ وہ اسی طرح سب کو متاثر کرتے رہیں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’حیدر علی مبارک ہو، ہم سب کو آپ پر فخر ہے۔‘

بابر اعظم نے حیدر علی کو ان کی شاندار کامیابی پر انہیں پیغام دیا کہ ’اسی طرح ہم سب کو متاثر کرتے رہیں۔‘

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی اور پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اُنہیں سب کے لیے رول ماڈل قرار دے دیا۔

حیدر علی کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے ، حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے دو انچ پتلی اور ایک انچ چھوٹی ہے ، اپنے اس پیدائشی نقص کےباوجود بھی وہ پاکستان نام عالمی سطح پر روشن کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.