بھارتی ریاست اتر پردیش میں اسکول ٹیچر نے مسلمان بچے پر ہندو بچوں سے تشدد کروایا، جس کے بعد بھارتی سرکار کی ہٹ دھرمی بھی کھل کر سامنے آگئی، پولیس نے سوشل میڈیا پر سے ویڈیو ہٹانے کے احکامات جاری کردیے۔
بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسلمان بچے پر تشدد کا شرمناک عمل سامنے آیا تو بھارتی سرکار ٹیچر کو بچانے میں لگ گئی۔
پولیس نے سوشل میڈیا پر سے ویڈیو ہٹانے کے احکامات جاری کیے، ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی کہہ دیا۔
سات سالہ محمد التمش کو سبق یاد نہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنایا، اور کلاس کے باقی بچوں سے بھی تشدد کروایا۔
اسکول ٹیچر بچوں کو مسلمان طالب علم پر زور سے تھپڑ مارنے کی ہدایات بھی دیتی رہیں۔
Comments are closed.