وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ اسکول بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، 12 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگائی جائے۔
جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمۂ تعلیم اور محکمۂ صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایک پیج پر ہیں۔
ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے۔
اس سے قبل سائنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ محکمۂ صحت نے جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے، اس ادارے کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی نمائش 2 روز تک جاری رہے گی۔
Comments are closed.