جناح ہاؤس لاہور کا مختلف اسکولوں کے طلبہ اور اساتذہ نے دورہ کیا۔
دورہ کرنے والے طلبہ نے جناح ہاؤس کو آگ لگانے کی مذمت کی۔
طلبہ نے کہا کہ یہ گھر بابائے قوم محمد علی جناح سے منسوب ہونے کے باعث قابلِ قدر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور شہیدوں کے بلند درجات کے لیے دعاگو ہیں۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ منظم سازش کے تحت یہ تخریب کاری کی گئی ہے، شرپسند اور اُن کے آلہ کار سازشوں سے فوج اور پاکستان کو کمزور نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ فوج کا دشمن اصل میں پاکستان کا دشمن ہے، قومی سانحہ 9 مئی کے ذمے داران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔
Comments are closed.