نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ سب کو پُرامن احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کون سا طریقہ ہے کہ بچوں کو اسکولوں میں پڑھنے ہی نہیں دینا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے کہ ٹیچر اسکولوں میں ہی نہ آئیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی نجکاری کا کوئی منصوبہ صوبائی حکومت کے زیر غور نہیں۔
Comments are closed.