صوبائی وزراء تعلیم کا سیکریٹری تعلیم کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت صحت اور صوبائی وزراء تعلیم کے درمیان سردیوں کی چھٹیوں پر مشاورت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق 25 دسمبر سے 5 جنوری تک تعلیمی اداروں میں سردیوں کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی تعطیلات کی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے بدھ کے اجلاس میں دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ سندھ کے سوا باقی صوبے 25 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیوں پر رضا مند ہیں تاہم سندھ موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ صوبائی اسٹیئرنگ کمیٹی میں پیش کرے گا۔
Comments are closed.