الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسکروٹنی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی رپورٹ پیش کرے۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں ممبران، سیکریٹری الیکشن کمیشن، اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈیجیٹل مردم شماری کے اعداد و شمار کی سرکاری اشاعت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم کو ہدایت کی کہ کل کمیشن کو آئین اور قانون کی روشنی میں ضروری رہنمائی مہیا کی جائے۔
الیکشن کمیشن کا جلاس کل دن ساڑھے 11 بجے ہوگا۔
ای سی پی کی جانب سے اسکروٹنی کمیٹی کو 10 دن کی مہلت دے دی گئی۔ کمیشن نے ہدایت کی کہ اسکروٹنی کمیٹی دیگر سیاسی جماعتوں کی فارن فنڈنگ سے متعلق اسکروٹنی رپورٹ پیش کرے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی اس مہلت کو آخری مہلت سمجھے۔
اجلاس کے دوران قانونی ونگ کو کہا گیا کہ وہ الیکشن کمیشن کی دائر کردہ پرائیوٹ شکایات کی فوری سماعت اور فیصلوں کےلیے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرے۔
Comments are closed.