بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے بھارت سے شکست پر کیا کہا؟

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے آج کے دوسرے میچ میں بھارتی بولنگ کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بھارت نے آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے اپنی شکست پر تبصرہ کیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آج کا دن بہت مشکل تھا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کوئی بھی میچ نہ جیتنے والی ٹیم اسکاٹ لینڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم اور ان کے کپتان ویرات کوہلی کو فتح کی مبارک باد دی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ3 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ میں رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے پر سوشل میڈیا پر کرکٹ کے مداحوں کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔

بھارت کی طرف سے اوپنر روہیت شرما 16 گیندوں پر 30، کے ایل راہول 19 گیندوں پر 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، میچ کا فاتحانہ اسٹروک چھکے کی صورت میں کپتان ویرات کوہلی نے کھیلا۔

بھارت میچ میں عمدہ پرفارمنس کے ساتھ ہی پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان سے آگے نکل گیا ہے اور ساتھ ہی اس نے اپنا نیٹ رن ریٹ نیوزی لینڈ اور پاکستان سے بھی بہتر کرلیا ہے۔

بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب صرف نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اس میچ میں اگر نیوزی لینڈ فاتح ہوئی تو بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔

افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت حد تک روشن ہوجائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.