بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی، وزیراعظم پاکستان کی افغان ٹیم کو مبارکباد

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو شکست دینے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’افغانستان کرکٹ ٹیم کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر مبارکباد۔‘

انہوں نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان آزمائشوں اور مصیبتوں سے گزر رہا ہے۔

افغانستان نے اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 11ویں اوور میں 60 رنز پر ہی آل آؤٹ ہوگئی۔

افغانستان ٹیم کے کھیل کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ افغان ٹیم نے جیت کے لیے شاندار کھیل اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 130 رنز کی بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.